ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اسلامی جہاد کا طاقتور میزائلS350نمائش میں پیش

اسلامی جہاد کا طاقتور میزائلS350نمائش میں پیش

Sat, 30 Jul 2016 17:20:17  SO Admin   S.O. News Service

رفح 30جولائی(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)فلسطین کی سرکردہ مزاحمتی تنظیم اسلامی جہاد کے عسکری ونگ القدس بریگیڈ نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کے جنوبی شہر رفح میں اسلحہ کی نمائش کے دوران اپنے طاقتور میزائل S350کی نمائش کی ہے اور ساتھ ہی صہیونی دشمن کوخبردار کیا ہے کہ وہ فلسطینی تحریک آزادی کچلنے کی سازشوں سے باز رہے۔ گذشتہ روز اسلامی جہاد کے زیراہتمام رفح کے مقام پر اسلحہ کی ایک نمائش کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر ایک بڑے ٹرک پر لاد کر لائے گئے ایس350 نامی راکٹ کی نمائش بھی کی گئی۔القدس بریگیڈ کا کہنا ہے کہ ایس تین سو پچاس نامی راکٹ نہایت پیچیدہ مقامات تک رسائی کی صلاحیت کے ساتھ بڑی مقدار میں بارود اور دھماکہ خیز مواد لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔نمائش سے خطاب کرتے ہوئے اسلامی جہاد اور القدس بریگیڈ کے رہ نماؤں نے سنہ 2014ء کی جنگ میں اسرائیلی بمباری میں شہید ہونے والے شہریوں اور مجاھدین کو خراج عقیدت پیش کیا اور ان کی قربانیوں کو سراہا۔ اس موقع پر اسلامی جہاد نے خبردار کیا کہ صہیونی ریاست فلسطینی تحریک مزاحمت اور آزادی کی تحریک کو طاقت کے بل بوتے پر کچلنا چاہتا ہے مگر فلسطین قوم کا بچہ بچہ صہیونی دشمن کے خلاف آزادی کی تحریک جاری رکھنے کے عزم صمیم پرقائم ہے۔نمائش سے خطاب کرتے ہوئے اسلامی جہاد کے سیاسی شعبے کے رکن الشیخ نافذ عزام نے کہا کہ فلسطینی تحریک مزاحمت نے صہیونی ریاست کے تمام جنگی حربے ناکام بنا دیے ہیں۔ اس کے علاوہ فلسطینی مزاحمت نے عالمی برادری اور مسلم امہ کی توجہ بھی ایک بار پھر مسئلہ فلسطین کی طرف مبذول کرانے میں کامیابی حاصل کی ہے۔

امیدوار کی کم سے کم عمر کی حد25سال مقررووٹر لسٹوں کی تیاری؛ 20لاکھ فلسطینی ووٹروں کا اندراج مکمل
رملہ30جولائی(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)فلسطینی الیکشن کمیشن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ایک ہفتہ قبل ووٹروں کی رجسٹریشن کے لیے شروع کیا گیا پروگرام اپنے اختتام کو پہنچ گیا ہے۔ اس دوران غزہ کی پٹی، غرب اردم اور بیت المقدس میں کل20لاکھ ووٹروں کا اندراج کیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے ترجمان طعم اللہ نے ایک غیرملکی خبر رساں ادارے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ووٹر لسٹوں کی تیاری کا مرحلہ مکمل ہوچکا ہے۔ ووٹروں کے اندراج اور ان کی تجدید کے دوران کل ووٹروں کی تعداد دو ملین تک جا پہنچی ہے۔انہوں نے کہاکہ8اکتوبر کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے لیے بیس لاکھ ووٹر رائے دہی کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے کہاکہ74ہزار نئے ووٹوں کا اندراج کیا گیا۔ ان میں سے50فی صد ووٹروں نے آن لائن اپنا ووٹ رجسٹرڈ کرایا۔ترجمان نے بتایا کہ ووٹروں کے اندراج کی تکمیل کے بعد16اگست سے25اگست تک امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جائیں گے۔ کسی بھی امیدوار کے لیے کم سے کم عمر کی حد25سال مقرر کی گئی ہے۔ایسا شخص جسے عدالت سے سزاہوچکی ہو،کسی جرم میں عدالت کی طرف سے اسے ملزم قرار دیاگیاہویاسیکیورٹی اداروں کی طرف سے اسے مشکوک قراردیاگیا ہو تو وہ الیکشن میں امیدوار نہیں بن سکتا۔


Share: